اور اگرفَعْلَۃٌ کے وزن پر ہویا اس کا تثنیہ ہو یا اسم ِعدد مضاف بمصدر ہو تو وہ عدد کے لیے ہوگا۔جیسے:
ضَرَبْتُ ثَلاَثَ ضَرْبَاتٍ۔
مفعول مطلق کے فعل عامل کا حذف:
مفعول مطلق کے فعل عامل کوکبھی جوازاً اورکبھی وجوباً حذف کردیاجاتاہے۔
جوازا حذف کی صورت:
جب فعل محذوف پر کوئی قرینہ موجودہوتواسے حذف کرناجائز ہے۔ جیسے کسی آنے والے سے خَیْرَ مَقْدَمٍ کہاجائے تو اس سے پہلے قَدِمْتَ فعل محذوف ہوگا، اصل عبارت یوں ہوگی:
قَدِمْتَ قُدُوْماً خَیْرَ مَقْدَمٍ۔
وجوبا حذف کی صورت:
خیال رہے کہ مفعول مطلق کے فعل عامل کا وجوبا ً حذف دو طرح ہے:
(۱) ۔۔۔۔۔۔سماعاً (۲)۔۔۔۔۔۔ قیاساً.
سماعاً وجوب حذف کا مفہوم:
جس مفعول مطلق کے فعل عامل کو ذکرکرنااہل عرب سے اصلاً مسموع نہ ہو وہاں اس کا