ضَرَبْتُ ضَرْباً، قَعَدْتُ جُلُوْساً۔
مفعول مطلق کی اقسام
اس کی تین اقسام ہیں : ۱۔تاکیدی ۲۔ نوعی ۳۔ عددی.
۱۔مفعول مطلق تاکیدی کی تعریف:
وہ مفعول مطلق جو ماقبل فعل کی تاکیدکے لیے لایاجائے۔ جیسے:(وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیْلاً )
( اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو)
۲۔مفعول مطلق نوعی کی تعریف:
وہ مفعول مطلق جوماقبل فعل کی حالت ونوعیت بیان کرنے کے لیے لایاجائے۔ جیسے:جَلَسْتُ جِلْسَۃَ الْقَارِيْ
(میں قاری کے بیٹھنے کی طرح بیٹھا)ثلاثی مجرد سے یہ عموماًفِعْلَۃٌ کے وزن پر آتاہے۔
۳۔مفعول مطلق عددی کی تعریف:
وہ مفعول مطلق جو ماقبل فعل کی تعداد بیان کرنے کے لیے لایاجائے۔ جیسے:أَکَلْتُ أَکْلَۃً (میں نے ایک مرتبہ کھایا)