Brailvi Books

نصاب النحو
76 - 268
الْمَاءُ بَارِداً(پانی ٹھنڈا ہو گیا)
۳، ۴، ۵، ۶، ۷۔ أَصْبَحَ، أَضْحٰی، أَمْسٰی، ظَلَّ، بَات:
    یہ پانچوں اس بات پر دلالت کرتے ہیں ان کا اسم ان کی خبر کے ساتھ ان کے اوقات میں متصف ہیں۔ جیسے:
أَصْبَحَ التِّلْمِیْذُ مُصَلِّیاً
 (طالب علم نے صبح کے وقت نماز پڑھی)
أَضْحَی الْأُسْتَاذُ مُسْتَرِیْحاً
 (استاد نے چاشت کے وقت آرام کیا)
أَمْسَی الطِّفْلُ نَائِماً
 (بچہ شام کے وقت سویا)
ظَلَّ الْعَالِمُ مُسْافِراً
 (عالم نے دن کے وقت سفر کیا)
بَاتَ الْقَاصِدُ مُنْتَظِراً
 (قاصدرات بھر انتظار کرتا رہا )
۸، ۹، ۱۰، ۱۱۔ مَا زالَ ، مَا بَرِحَ، مَا فَتِیئَ، مَا انْفَکَّ:
    یہ چاروں افعال خبر کے استمرار پر دلالت کرتے ہیں۔ جیسے:
مَا زَالَ الْمَرِیْضُ بَاکِیاً
 (مریض مسلسل روتا رہا)
مَا بَرِحَ زَیْدٌ یَضْرِبُ
 (زید برابر مارتا رہا)
مَا فَتِیئَ الْیَھُوْدُ أَعْدَاءً لِلاِسْلاَمِ
 (یہود اسلام سے دشمنی کرتے رہے)
مَا انْفَکَّ أَعْدَاءُ الاِسْلاَمِ یَکِیْدُوْنَ لَہٗ
 (دشمنان ِاسلام اس کے خلاف سازش کرتے رہے)۔

۱۲۔ مادام:

    یہ ماقبل فعل کی مدت بیان کرنے کے لیے آتاہے۔دَامَسے پہلے مَا مصدریہ ظرفیہ ہے۔ جیسے:
اِجْلِسْ مَادَامَ زَیْدٌ جَالِساً
 (تو زید کے بیٹھنے تک بیٹھ)
۱۳، ۱۴، ۱۵، ۱۶۔ عَادَ، اٰض، غَدَا، رَاحَ:
    یہ چاروں جب ناقصہ ہوں تو صَارَ کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ جیسے:
عَادَ زَیْدٌ غَنِیًّا
 (زید غنی ہو گیا)اسی طرح
اٰضَ، غَدَا، رَاحَ زَیْدٌ غَنِیًّا
 (زید غنی ہو گیا)۔
Flag Counter