۱۔ کان:
یہ چار طریقوں سے استعمال ہوتاہے:(۱)فعل ناقص کے طورپرجبکہ یہ اپنے فاعل سے ملکر مکمل جملہ نہ بن رہاہو۔جیسے:
کَانَ الشَّارِعُ مُزْدَحِماً ۔
(۲)فعل تام کے طور پر جبکہ یہ صرف اپنے فاعل سے مل کر مکمل جملہ بن جائے ، اس صورت میں یہ حَصَلَ اور ثَبَتَ کے معنی میں ہوتاہے۔ جیسے:کَانَ مَطْرٌ(بارش ہوئی )
(۳)بطورزائد کہ اگر اسے عبارت سے نکال بھی دیا جائے تو اصل معنی میں کوئی فرق نہ آئے ۔جیسے:
(کَیْفَ نُکَلِّمُ مَنْ کَانَ فِی الْمَھْدِ صَبِیًّا )
( وہ بولے ہم کیسے بات کریں اس سے جو پالنے میں بچہ ہے)
(۴) کَانَ بمعنی صَارَ۔ جیسے:
کَانَ الشَّجَرُ مُثْمِراً
(درخت پھل دا ر ہوگیا)
۲۔ صار:
یہ اپنے اسم کی حالت یا صفت کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال ہوتاہے۔جیسے:صَارَ