| نصاب النحو |
جملہ انشائیہ کی تعریف:
وہ جملہ جس کے کہنے والے کو سچا یا جھوٹا نہ کہا جا سکے۔ جیسے: زَیِّنْ اَخْلَاقَکَ (اپنے اخلاق سنوارو)لَاتَغْضَبْ عَلی اَحَدٍ
(کسی پر غصہ مت کرو)۔
جملہ انشائیہ کی اقسام
جملہ انشائیہ کی مشہوربارہ اقسام ہیں:۱ امر، ۲نہی، ۳استفہام، ۴تمنی، ۵ترجی، ۶ عقود، ۷ عرض، ۸نداء، ۹ قسم، ۱۰تعجب، ۱۱دعا، ۱۲مدح وذم۔
(۱)۔ امرکی تعریف:
وہ جملہ انشائیہ جس کے ذریعے مخاطب سے کوئی کام طلب کیا جائے .جیسے: اِشْرَبِ اللَّبَنَ۔
(۲)۔نہی کی تعریف:
وہ جملہ انشائیہ جس کے ذریعے کسی کام سے روکا جائے۔ جیسے:لَا تَنْظُرِ الْاَفْلامَ۔
(۳)۔استفہام کی تعریف:
وہ جملہ انشائیہ جس کے ذریعے کوئی بات دریافت کی جائے۔ جیسے:اَ رَضِیَ زَیْدٌ بِاَن یَّذْہَبَ فِی الْاِجْتِمَاعِ؟
(۴)۔تمنّی کی تعریف:
وہ جملہ انشائیہ جس میں کسی محبوب چیز کے حصول کی آرزو پائی جائے خواہ وہ چیز ممکن