Brailvi Books

نصاب النحو
63 - 268
          اسباب منع صرف کی تعریفات اور شرائط
 (۱)عدل کی تعریف:

    کسی اسم کابغیر کسی قاعدہ صرفی کے اپنے صیغے سے دوسرے صیغے کی طرف پھیراہوا ہونا۔جیسے:ثُلٰثُ(تین تین)ثَلٰثَۃٌ ثَلٰثَۃ سے اور عُمَرُ(نام)عَامِرٌسے بغیر کسی قاعدہ صرفی کے پھیراگیا ہے .

فائدہ:

    جو اسم دوسرے صیغے سے پھیرا گیا ہواسے ''معدول'' اور جس صیغے سے پھیرا گیا ہویا بنایا گیا ہو اسے ''معدول عنہ''کہتے ہیں۔جیسے مذکورہ مثالوں میں ثُلٰثُ اور عُمَرُ معدول اور ثَلٰثَۃٌ ثَلٰثَۃٌ اور عَامِرٌ معدول عنہ ہیں۔
    عدل کی دو قسمیں ہیں : ۱۔ عدل تحقیقی    ۲۔ عدل تقدیری. 

۱۔عدل تحقیقی کی تعریف:

    وہ اسم معدول جس میں(غیر منصرف ہونے کے علاوہ)اصلی صیغے سے معدول ہونے کی دلیل موجود ہو۔جیسے:ثُلٰثُ۔

توضیح:

     ثُلٰثُ کا معنی ہے:''تین تین''اس سے معلوم ہو اکہ اس کی اصل ثَلٰثَۃٌ ثَلٰثَۃٌہے؛ کیونکہثُلٰثُ میں معنی کی تکرار ہے اور معنی کی تکرار لفظ کی تکرار پر دلالت کر تی ہے اس دلیل سے معلوم ہواکہ
ثُلٰثُ، ثَلٰثَۃٌ ثَلٰثَۃٌ
سے معدول ہے ۔

فائدہ:

    ایک سے لیکر دس تک کے اعداد جب فُعَالُ یامَفْعَلُ کے وزن پر ہوں تو ان میں
Flag Counter