Brailvi Books

نصاب النحو
62 - 268
سبق نمبر: 18

      (۔۔۔۔۔۔غیر منصرف کا بیان۔۔۔۔۔۔)
غیرمنصرف کی تعریف:

    وہ اسم معرب جس میں منع صرف کے اسباب میں سے کوئی دوسبب یا ایک ایسا سبب پایا جائے جو دو کے قائم مقام ہو ۔جیسے:عُمَرُ، عَائِشَۃُ، وغیرہ۔ 

غیر منصرف کا حکم:

    غیر منصرف کا حکم یہ ہے کہ اس پر نہ تنوین آتی ہے نہ کسرہ۔جیسے:
جَاءَ عُثْمَانُ، مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ۔
تنبیہ:

    اگر کسی اسم غیر منصرف پر الف لام داخل ہوجائے یاکسی اسم کی طرف اس کی اضافت کردی جائے تو ان دونوں صورتوں میں اس پرکسرہ آسکتاہے۔ جیسے:
مَرَرْتُ بِالْمَسَاجِدِ، أُصَلِّيْ فِيْ مَسَاجِدِکُمْ۔
اسباب منع صرف:

    اسباب منع صرف نوہیں:(۱)عدل (۲)وصف (۳)تانیث (۴)تعریف (۵)عجمہ (۶) ترکیب (۷) وزن فعل (۸) الف نون زائد تان (۹)جمع ۔

فائدہ:

    ان اسباب میں سے دوسبب (جمع اور تانیث بالالف)دودو اسباب کے قائم مقام ہیں.
Flag Counter