کے جواب میں نَعَمْ یا بَلٰی کہا تو فعل ،فاعل اور مفعول تینوں محذوف ہوں گے۔
چند ترکیبی قواعد:
۱۔ بذریعہ عطف ایک فعل کے کئی فاعل ہوسکتے ہیں۔ جیسے:
جَاءَ زَیْدٌ وَبَکْرٌ وَخَالِدٌ۔
میں جَاءَ فعل ،زَیْدٌ معطوف علیہ، واؤ عاطفہ، بَکْرٌ معطوف اول ،واؤ عاطفہ ،خَالِدٌ معطوف ثانی ،معطوف علیہ اپنے معطوفات سے ملکر فاعل ،فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ ۔
۲۔ فعل کافاعل کبھی مفردہوتاہے اورکبھی مرکب توصیفی واضافی وغیرہ۔ جیسے:جَاءَ زَیْدٌمیں جَاءَ فعل زَیْدٌ فاعل ،فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ ۔
میں جَاءَ فعل طَعَامُ مضاف ، زَیْدٍ مضاف الیہ دونوں ملکر مرکب اضافی ہو کر فاعل ،فعل فاعل ملکرجملہ فعلیہ ۔جَاءَ
1۔۔۔۔۔۔ اس سے مراد حروف تحضیض اورکلمات شرط وجزاء ہیں ۔جیسے :ہَلَّا، اَلَّا، لَوْمَااوراِنْ، لَوْ وغیرہا۔