۸۔اگر ظرف یا جار مجرور کا متعلَّق عبارت میں لفظاً موجود ہو انہیں''ظرفِ لغو ''اور اگرلفظاً موجود نہ ہو توانہیں''ظرفِ مستقر''کہتے ہیں ۔
۹۔اگر جملے کے شروع میں ظرف یاجار مجرور آجائیں اور بعد میں اسم آرہا ہو توظرف یاجار مجرور ''خبر مقدم''اور اسم ''مبتدأ مؤخر''کہلائے گا ۔جیسے:فِي الدَّارِ رَجُلٌ۔
مبتدأ وخبرمیں مطابقت کی شرائط:
درج ذیل شرائط کے ساتھ مبتدأ وخبرمیں تذکیروتانیث، وحدت وتثنیہ وجمع کے اعتبار سے مطابقت ضروری ہے:
۱۔جب خبر اسم مشتق یا اسم منسوب ہو ۔جیسے:
زَیْدٌ عَالِمٌ ، زَیْدٌ مَدَنِیٌّ۔
۲۔خبرمیں ایسی ضمیر ہوجومبتدأ کی طرف راجع ہو۔جیسے مذکورہ مثالوں میں۔
۳۔خبر اسم تفضیل مستعمل بمن نہ ہو۔
۴۔خبر ایسا صیغہ نہ ہوجو مؤنث کے ساتھ خاص ہو۔
۵۔خبر ایساصیغہ نہ ہوجومذکر ومؤنث میں مشترک ہو۔
لہٰذا درج ذیل صورتوں میں مطابقت ضروری نہیں :
۱۔خبر اسم مشتق یا اسم منسوب نہ ہو۔جیسے:
اَلرَّجُلُ أَسَدٌ، اَلْاِمْرَأَۃُ أَسَدٌ۔
۲۔خبر میں ایسی ضمیر نہ ہو جو مبتدأ کی طرف راجع ہو۔ جیسے:اَلْکَلِمَۃُ اِسْمٌ الخ۔