وغیرہا۔
۱۰۔ تین سے لیکر دس تک اسماء اعداد اور لفظ مِائَۃٌ(سو)اورأَلْفٌ(ہزار)بھی عموماً مابعد معدود کی طرف مضاف ہوتے ہیں ۔ جیسے:
ثَلاثَۃُ أَقْلاَمٍ، مِائَۃُ عَامِلٍ، أَلْفُ دِرْھَمٍ
وغیرہ
۱۱۔ اسم کے ساتھ متصل ضمیر ہمیشہ مضاف الیہ ہو گی۔ جیسے:رَبُّہ،، رَبُّنَا، رَبُّکُمْ وغیرہ۔
۱۲۔ مضاف اور مضاف الیہ کے درمیان کوئی تیسری چیزحائل نہیں ہوسکتی، لہٰذا اگرمضاف کی صفت ذکر کرنامقصود ہو تومضاف الیہ کے بعد ذکرکی جائے گی۔مثلاً کہناہے:''مرد کانیک لڑکا''تو اس طرح کہیں گے:''وَلَدُ الرَّجُلِ الصَّالِحُ''۔
اوراگر مضاف اورمضاف الیہ دونوں کی صفت بیان کرنامقصود ہے تو مضاف الیہ کے بعد پہلے اس کی اور پھر مضاف کی صفت بیان کی جائے گی ۔مثلاً کہناہے:''نیک مرد کا نیک بیٹا '' تو اس طرح کہیں گے:
''اِبْنُ الرَّجُلِ الصَالِحِ الصَالِحُ''۔
اور اس بات کی پہچان کہ یہ صفت مضاف کی ہے یا مضاف الیہ کی، اعراب سے ہوگی ۔
۱۳۔ اگرلفظ ابنیا ابنۃ یا بنت، اَعلام کے درمیان آجائیں تو ما قبل کے لیے صفت