Brailvi Books

نصاب النحو
32 - 268
ہوں(۱)۔

۷۔تثنیہ اور اس کے ملحقات: 

    تثنیہ سے مراد وہ اسم ہے جوواحد میں الف اور نون یا یاء اور نون کے اضافے کی وجہ سے دوافراد پر دلالت کرے ۔جیسے:رَجُلَانِ۔اور اس کے ملحقات سے مراد وہ اسماء ہیں جو تثنیہ تو نہ ہو مگر لفظاً یا معنی تثنیہ کے مشابہ ہوں ۔جیسے :
کِلَا، کِلْتَا، اِثْنَانِ، اِثْنَتَانِ۔
ان کی حالتِ رفعی الف ماقبل مفتوح اورحالتِ نصبی وجری یاء ساکن ما قبل مفتوح سے آتی ہے ۔ جیسے:

                                   حالت رفعی                                                                                                                                              حالت نصبی                                                                                                                        حالت جری
     جَاءَ رَجُلاَنِ وَکِلاَ ھُمَا وَاِثْنَانِ۔    رَأَیْتُ رَجُلَیْنِ وَکِلَیْھِمَا وَاثْنَیْنِ۔     مَرَرْتُ بِرَجُلَیْنِ وَکِلَیْھِمَا وَاثْنَیْنِ۔
تنبیہ:خیال رہے کہ کلا اورکلتا کا یہ اعراب اس وقت ہوتاہے جبکہ یہ دونوں اسم
(۱)…… اگر یہ اسماء مصغر یا جمع ہوں اور یائے متکلم کی طرف مضاف نہ ہوں خواہ کسی اور کی طرف مضاف ہوں یا نہ ہوں ،تو یہ اسم معرب کی قسم اول ہی میں داخل ہوں گے۔جیسے:
                     حالت رفعی                                                                                      حالت نصبی                                                                      حالت جری
جَاءَاُبَیٌّ وَاَبَاوٌوَأَب ٌ              رَأَیتُ أُبَیَّا وَاَبَاءٌ وَاَباً        مَرَرْتُ بِأُبَیَّ وَاَبَاءٍوأَبٍ ۔
(۲)اگر تثنیہ ہوں تو ان کا اعراب وہی ہوگا جو تثنیہ کا اعراب ہوتا ہے جیسے:
                     حالت رفعی                                                                                                       حالت نصبی                                                                                                  حالت جری
جَاءَ أبوَانِ                                        رَأیْتُ أبوَیْن                                    مَرَرْتُ بِأَبَوَیْنِ
(۳)اور اگر یائے متکلم کی طرف مضاف ہوں تو تینوں میں ان کا اعراب تقدیری ہوگا جیسے:
                     حالت رفعی                                                                                      حالت نصبی                                                                      حالت جری
 جَاءَ أَبِیْ                                     رَأَیْتُ أَبِیْ                         مَرَرْتُ بِأَبِیْ
Flag Counter