Brailvi Books

نصاب النحو
31 - 268
    اس کی حالتِ رفعی ضمہ سے اور حالت نصبی وجری کسرہ سے آتی ہے ۔ جیسے:

                     حالت رفعی                                                                                      حالت نصبی                                                                      حالت جری
  ھُنَّ مُسْلِمَاتٌ۔                رَأَیْتُ مُسْلِمَاتٍ۔         مَرَرْتُ بِمُسْلِمَاتٍ۔
۵۔غیرمنصرف:

    وہ اسم جس کے آخر میں کسرہ اور تنوین نہیں آتے۔جیسے: عُمَرُ۔

اس کی حالت رفعی ضمہ سے اورحالت نصبی وجری فتحہ سے آتی ہے۔جیسے:

                     حالت رفعی                                                                                      حالت نصبی                                                                      حالت جری
        جَاءَ عُمَرُ ۔                    رَأَیْتُ عُمَرَ ۔                         مَرَرْتُ بِعُمَرَ۔
۶۔اسماء ستہ :

    اس سے مراد یہ چھ اسماء ہیں:
أَبٌ، أَخٌ، فَمٌ، حَمٌ، ھَنٌ، اورذُوْ۔
اول الذکر پانچ اسماء اصل میں بالترتیب
أَبْوٌ، أَخْوٌ، فُوْہٌ،حَمْوٌ، اور ھَنْوٌ
تھے۔ ان کی حالت رفعی واؤسے ، حالت نصبی الف سے اور حالت جری یاء سے آتی ہے۔ جیسے:

                     حالت رفعی                                                                                      حالت نصبی                                                                      حالت جری
    جَاءَ أَبُوْ زَیْدٍ۔               رَأَیْتُ أَبَا زَیْدٍ۔            مَرَرْتُ بِأَبِیْ زَیْدٍ۔
تنبیہ:

    ان اسماء کا یہ اعراب اس وقت ہوتاہے جبکہ یہ مکبرہوں(ان کی تصغیر نہ کی گئی ہو)، موحدہوں(تثنیہ یا جمع نہ ہوں)اور یائے متکلم کے علاوہ کسی اور اسم کی طرف مضاف
Flag Counter