Brailvi Books

نصاب النحو
258 - 268
لازمی کی تعریف :

    لازمی وہ الف لام ہے جو اپنے مدخول سے جدانہ ہوتا ہو ۔جیسے اسم جلالت اللہ کا ا لف لام ۔

عارضی کی تعریف :

    عارضی وہ الف لام ہے جو اپنے مدخول سے جدا ہو سکتا ہو۔جیسے أَلْمَدِیْنَۃُ کا الف لام ۔

غیر زائدہ کی اقسام

    اسکی پانچ اقسام ہیں ۔

۱۔جنسی ۔ ۲۔استغراقی۔ ۳۔عہد خارجی ۔ ۴۔عھد ذہنی۔ ۵۔عہد حضوری ۔

۱۔جنسی:

    وہ الف لام ہے جس کے مدخول سے مراد فقط جنس ہو اور افرادکا اعتبارنہ ہو ۔ 

جیسے
اَلرَّجُلُ خَیْرٌ مِّنَ الْمَرْأَ ۃِ
 (جنس مرد جنس عورت سے بہتر ہے) اس مثال میں اَلرَّجُلُ اور اَلْمَرْأَۃُکا الف لام جنسی ہے ۔

۲۔ استغراقی:

    وہ الف لام ہے جس کے مدخول سے مراد جنس کے تمام افراد ہوں۔ جیسے
اِنَّ الانْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ
 (بے شک ہر انسان خسارے میں ہے) اس مثال میں اَلانْسَان کا الف لام استغراقی ہے۔

۳۔عہد خارجی :

    وہ الف لام جس کا مدخول متکلم اور مخاطب دونوں کے نزدیک متعین ہو۔ جیسے
Flag Counter