Brailvi Books

نصاب النحو
257 - 268
سبق نمبر: 66

       (۔۔۔۔۔۔الف لام کی اقسام۔۔۔۔۔۔)
الف لام کی دو قسمیں ہیں ۔        ۱۔اسمی         ۲۔حرفی 

اسمی کی تعریف:

    وہ الف لام جو اَلَّذِیْ کے معنی میں ہو جیسے اَلضَّاِربُ بمعنی
اَلَّذِیْ ضَرَبَ
اوراَلْمَضْرُوْبُ بمعنی
اَلَّذِیْ ضُرِبَ۔
''الف لام اسمی'' صرف اسم فاعل اور اسم مفعول پر آتا ہے جبکہ یہ دونوں حدوثی معنی پردلالت کریں۔

حرفی کی تعریف:

    وہ الف لام جواَلَّذِیْ کے معنی میں نہ ہو جیسے اَلْحَسَنُ۔

    حرفی کی دو قسمیں ہیں۔        ۱۔زائدہ۔    ۲۔غیر زائدہ۔

زائدہ کی تعریف:

    وہ الف لام جو اپنے مدخول کے معنی میں زیادتی پیدا نہ کرے جیسے اَلنُّعْمَانْ۔

غیر زائدہ کی تعریف :

    وہ الف لام جو اپنے مدخول کے معنی میں زیادتی پیدا کرے۔جیسے اَلرَّجُلُ(خاص مرد)۔

زائدہ کی اقسام

۱۔ لازمی ۲۔عارضی۔
Flag Counter