Brailvi Books

نصاب النحو
259 - 268
فَعَصٰی فِرْعَوْ نُ الرَّسُوْلَ
 (تو فرعون نے رسول کی نافرمانی کی)اس مثال میں اَلرَّسُوْل پر عہدخارجی کا الف لام ہے۔

۴۔عہد ذھنی: 

    وہ الف لام ہے جس کے مدخول سے مراد کوئی غیر معین فرد ہو۔ جیسے
أَخَافُ أَنْ یَّأْکُلَہُ الذِّئْبُ
 (میں خوف کرتا ہوں کہ اسے کوئی بھیڑیا کھا لے)۔اس مثال میں اَلذِّئْبُ پر عہد ذھنی کا الف لام ہے۔

۵۔عہد حضوری:

    وہ الف لام ہے جس کے مدخول سے مراد وہ فرد ہو جو موجود و حاضر ہو۔جیسے
اَلْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ
(آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا)اس مثال میں اَلْیَوْمَ پر عہدِ حضوری کا الف لا م ہے۔
Flag Counter