| نصاب النحو |
کے معنی میں ہے۔
ز۔۔۔۔۔۔۸۔حرف رَدع:
یہ وہ حرف ہے جو ڈانٹنے اورجھڑکنے اورمتکلم کو اس کے عمل سے روکنے کے لئے آتاہے یہ صرف ایک حرف ہے۔
کَلاَّ:۔ کبھی حَقًّاکے معنی میں استعمال ہوتاہے۔ اورجملہ کی تحقیق کیلئے آتاہے۔ جیسے(کَلاَّ اِنَّ الاِنْسَانَ لَیَطْغٰی )
ترجمہ کنزالا یمان:''ہاں ہاں بیشک آدمی سرکشی کرتا ہے''۔ کبھی یہ ما قبل کی تردید کے لیئے آتا ہے بشرطیکہ اس پر وقف کیا جائے ۔ جیسے کوئی کہے فُلاَنٌ یَبْغَضُکَ (فلاں شخص تجھ سے بغض ر کھتا ہے) تو اس کے جواب میں کہا جائے: کَلاَّ یعنی ہر گز نہیں۔
*۔۔۔۔۔۔۹۔ حرف توقع :
وہ حرف جو ما ضی پر داخل ہو کر اس کو حال کے قریب کر دے ۔یہ صرف قَدْ ہے ۔ اس میں تحقیق کے معنی بھی پائے جاتے ہیں اور اگر یہ مضارع پر داخل ہو تو اکثر تقلیل کا معنی دیتا ہے ۔ قَدْ رَکِبَ (وہ ابھی ابھی سوار ہواہے )،قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ
(تحقیق مؤمنین فلاح پا گئے)
اِنَّ الْکَذُوْبَ قَدْ یَصْدُقُ
(جھوٹا کبھی کبھی سچ بولتا ہے )۔
*۔۔۔۔۔۔۱۰۔حروف جواب:
وہ جو ما قبل کلام کے اثبات کے لیے آتے ہیں وہ چھ ہیں ۔۱۔نَعَمْ ۔۲۔بلٰی۔۳۔أِیْ۔۴۔جَیْرِ۔۵۔أَجَلْ۔۶۔ اِنَّ