ترجمہ کنز الایمان:''تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں''۔
نوٹ:
اِنَّ اور أَنَّ بھی تاکید کیلئے استعمال ہوتے ہیں ۔ اسی طرح کبھی قَدْ بھی تاکید کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔
ز۔۔۔۔۔۔۵۔حروف تفسیر:
وہ حروف جواپنے ماقبل کی وضاحت کیلئے آتے ہیں انہیں حروف تفسیر کہا جاتاہے۔ انکے ماقبل کو مُفَسَّر اورمابعد کو مفسِّر کہتے ہیں ۔یہ دو حرف ہیں ۔
۱۔ أَیْ ۲۔أَنْ
۱۔أَیْ:
یہ مفرداور جملہ دونوں کی تفسیر بیان کرتاہے جبکہ أَنْ صرف جملہ کی (مفرد کی مثال)۔ جیسے
رَأَیْتُ لَیْثًا أَیْ أَسَدًا
(میں نے لیث یعنی شیر کو دیکھا)اور ( جملہ کی مثال )
اِنْقَطَعَ رِزْقُہ، أَیْ مَاتَ
(اسکا رزق منقطع ہوگیایعنی وہ مر گیا)۔
۲۔اَنْ:
جیسے
(وَنَادَیْنٰہ أَنْ یَّا اِبْرَاھِیْمُ )
ترجمہ کنز الایمان:''ہم نے اسے نداء دی کہ