Brailvi Books

نصاب النحو
251 - 268
نَامَ۔(زید نہیں سویا لیکن عمرو سوگیا)۔ 

۹۔ثُمَّ:

    یہ بھی ترتیب کیلئے آتاہے لیکن اس میں یہ بات ضروری ہے کہ ماقبل کیلئے جو حکم ثابت ہے وہ مابعد کیلئے کچھ دیر کے بعدثابت ہو۔ جیسے
اِسْتَیْقَظَ زَیْدٌ ثُمَّ بَکْرٌ
(زیدجاگا پھر اس کے کچھ دیربعد بکر جاگا)۔
*۔۔۔۔۔۔۲۔حروف استفہام:

    ان کی پوری بحث کلمات استفہام میں گزر چکی ہے۔

*۔۔۔۔۔۔۳۔حروف استقبال:

    یہ وہ حروف ہیں جو فعل مضارع پر داخل ہوکر اس کو مستقبل کے معنی میں کر دیتے ہیں۔یہ دو ہیں۔۱۔سین۲۔سوف جیسے سَیَقُوْمُ (عنقریب وہ کھڑاہوگا)اورسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ (عنقریب تم جان لوگے)۔

*۔۔۔۔۔۔۴۔حروف تاکید:

    وہ حروف ہیں جو جملہ پر داخل ہوتے ہیں اور اس میں تاکید کے معنی پیدا کردیتے ہیں۔ یہ دوہیں۔         

۱۔ نون تاکید        ۲۔ لام ابتدائیہ

۱۔نون تاکید:

    نون تاکید فعل پر داخل ہوتاہے۔جیسے لَیَضْرِبَنَّ ( ضرور ضرور مارے گا وہ ایک مرد)۔
Flag Counter