Brailvi Books

نصاب النحو
246 - 268
الْلَیْلِ ظُلْمَۃٌ (رات میں تاریکی ہے) ۔

عن (سے):

    یہ بعد و مجاوزت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جیسے
رَمَیْتُ السَّھْمَ عَنِ الْقَوْسِ
(میں نے کمان سے تیر پھینکا )۔ 

باء (ساتھ):

     یہ اکثراستعانت کیلئے استعمال ہوتاہے۔ جیسے کَتَبْتُ بِالْقَلَمِ ( میں نے قلم کی مدد سے لکھا يا میں نے قلم سے لکھا) ۔

کافٍ (طرح):

     یہ حرف تشبیہہ کیلئے آتاہے۔ جیسے زَیْدٌ کَالْقَمَرِ (زید چاند کی طرح ہے) ۔

لام (لئے):

    یہ اکثر ملکیت کیلئے استعمال ہوتاہے اور کبھی قسم کیلئے بھی آتاہے۔ جیسے
ھٰذَا الْمَالُ لِزَیْدٍ
(یہ مال زید کیلئے ہے یایہ زید کا ما ل ہے)،لِلّٰہِ(اللہ کی قسم)۔

خلا،عدا، حاشا(علاوہ):

    یہ مابعد کو ماقبل کے حکم سے خارج کرنے کیلئے آتے ہیں۔ جیسے
جَاءَ نِیَ الْقَوْمُ خَلاَ وَعَدَا وَحَاشَا زَیْدٍ
(میرے پاس زید کے علاوہ ساری قوم آئی)۔ 

مُذْ ومُنْذُ:

     یہ مدت بیان کرنے کیلئے آتے ہیں ۔ جیسے
مَارَأَیْتُہ، مُذْ وَمُنْذُ سَنَۃٍ
(میں نے اسے
Flag Counter