Brailvi Books

نصاب النحو
245 - 268
سبق نمبر: 64

       (۔۔۔۔۔۔ حروف جارہ کا بیان۔۔۔۔۔۔)
    ایسے حروف جواپنے ما بعد اسم کو جر دیں انہیں حروف جارہ کہتے ہیں۔ یہ سترہ ہیں جن کو اس شعر میں بیان کیا گیاہے۔
بَاؤ، تَاؤ، کَاف  وَلاَم  و وَاؤ،مُنْذُ  وْمُذْ  خَلاَ

رُبَّ حَاشَا مِنْ عَدَا فِیْ عَنْ عَلٰی حَتٰی اِلٰی
جس اسم پر یہ داخل ہو ں اس کو مجرور کہا جاتاہے۔

مِنْ (سے):

    یہ ابتداء کا معنی دیتاہے۔ جیسے مِنَ الْبَصْرَۃِ ( بصرہ سے) ۔

حتی(تک)، الی(طرف):

    یہ دونوں انتہا کا معنی دیتے ہیں۔
حَتٰی مَطْلَعِ الْفَجْرِ ۔
 (طلوع فجر تک) اِلَی الْمَسْجِدِ (مسجد تک) ۔

علی(پر):

     عَلَی السَّطْحِ (چھت پر) ۔

فی(میں):

     یہ ظرف زمان ومکان کیلئے آتاہے۔ جیسے
فِی الدَّارِ زَیْدٌ
 (زید گھر میں ہے ) فِی
Flag Counter