Brailvi Books

نصاب النحو
239 - 268
وَکَذَا رَجُلاً (میں نے اتنے اتنے مردوں کو مارا)۔

فائدہ:

    ۲۔کَذَا کا ابتدا ئے کلام میں آنا ضروری نہیں۔

ز۔۔۔۔۔۔۳۔کَأیِّنْ :

    اس کے ذریعے عدد کثیر کے بارے میں خبر دی جاتی ہے۔ 

کَأیِّنْ کی تمییز کے اعراب :

    اس کی تمییز مفرد اورحرف جار مِنْ کے ساتھ مجرور ہوتی ہے۔ جیسے
کَأیِّنْ من دابَّۃٍ لا تَحْمِلُ رِزْقَہا
(اور کتنے ہی ایسے جاندارہیں جواپنے رزق کو جمع نہیں کرتے ) ۔

فائدہ:

    کَمْ اور کَأَیِّنْ کا ابتدائے کلام میں آنا ضروری ہے۔

(۲)۔کسی مبھم بات کے لئے استعمال ہونے والے اسمائے کنایہ 

    وہ اسماء جو کسی مبھم بات سے کنایہ کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ۔وہ دو ہیں (۱)کَیْتَ (۲)ذَیْتَ ۔

کَیْتَ و ذَیْتَ کی تمییز کے اعراب:

    کَیْتَ وَ ذَیْتَ کی تمییز ہمیشہ منصوب اور مفرد ہوتی ہے ۔

کَیْتَ و ذَیْتَ کا استعمال:

    یہ دونوں واؤ عطف اور تکرار کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں ۔جیسے قُلْتُ کَیْتَ
Flag Counter