| نصاب النحو |
کم استفہامیہ اورکم خبریہ کی پہچان کا طریقہ
کم استفہامیہ کی پہچان کا طریقہ:
۱۔ اس کی تمییز منصوب ہوگی۔
۲۔ اس کے ذریعے سوال کیا گیا ہو گا۔
۳۔ اس کے بعد اکثر مخاطب کا صیغہ یا مخاطب کی ضمیر آتی ہے۔
کم خبریہ کی پہچان کا طریقہ:
۱۔ اس کی تمییز مجرور ہوگی۔
۲۔ اس کے ذریعے کوئی خبر دی گئی ہو گی۔
۳ ۔اس کے بعد اکثر متکلم کا صیغہ یا متکلم کی ضمیر آتی ہے۔
*۔۔۔۔۔۔۲۔کَذَا:
یہ عدد کثیر اور قلیل دونوں سے کنایہ کرنے کے لیے استعمال ہوتاہے ۔جیسےزُرْتُ کَذَا عَالِمًا
(میں نے اتنے عالموں کی زیارت کی) ۔
کذا کی تمییز کے اعراب :
کَذَاکی تمییز ہمیشہ مفرد منصوب ہوتی ہے ۔
فائدہ :
۱۔کَذَا اکیلابھی استعمال ہوتا ہے اور کبھی تکرار کےساتھ بھی ۔جیسے ضَرَبْتُ کَذَا