فعل ،زَیْدٌذوالحال ،قَائِمًا اسم فاعل ،غُلا مُ مضاف ہ، ضمیر مضاف الیہ،مضاف ،مضاف الیہ سے ملکر قَائِمًا کا فاعل ،قَائِمًا اپنے فاعل سے ملکر حال، ذوالحال اپنے حال سے ملکر فاعل ،فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ۔
اسم مفعول کی تعریف:
وہ اسم ہے جو فعل متعدی سے مشتق ہو اور اس ذا ت پر دلالت کرے جس پر فعل واقع ہوتاہے، اور ثلاثی مجر د سے مَفْعُوْلٌ کے وزن پر آتاہے۔ جیسے مَضْرُوْبٌ (پِٹا ہوا) مَنْصُوْرٌ (مدد کیا ہوا) وغیرہ ۔
اسم مفعول کا عمل:
اسم مفعول بھی فعل مجہول کی طرح عمل کرتاہے اس کے عمل کیلئے بھی وہی شرائط ہیں جو اسم فاعل کیلئے ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔اسم مفعول نائب الفاعل کو رفع دیتاہے۔ جیسے