| نصاب النحو |
چند حرو ف ایسے ہیں کہ جن کے بعد أَنْ مقدر ہوتاہے۔ ان میں سے کہیں اَنْ کا مقدر کرنا جائز اور کہیں واجب ہے۔مندرجہ ذیل جگہوں پر أَنْ کو مقدر کرنا واجب ہے۔
۱۔حتی کے بعد:
حَتّٰی اگر ''یہاں تک کہ'' کے معنی میں ہو تو اس وقت أَنْ کا مقدر کرنا واجب ہے جیسےاَلْزَمُ الْدَوَاءَ حَتٰی یَتِمَّ شِفَائِیْ
(میں دوا کو لازم کرلوں گا یہاں تک کہ مجھے شفاء مل جائے)
۲۔لام جحود کے بعد:
جب کَا نَ منفی یا اس کے مشتقات کے بعد لام جحود آئے تو اس وقت لام جحود کے بعد أَنْ کو مقدر کرنا واجب ہے۔ جیسےمَا کَانَ اللّٰہُ لِیُعَذِّبَھُمْ وَأَنْتَ فِیْھِمْ ،
لام جحود انکار کی تاکیدکیلئے آتا ہے۔
۳۔ او کے بعد:
جب أَوْ، 'اِلٰی 'یا' اِلاَّ'کے معنی میں ہوتو اسوقت بھی أَنْ کا مقدر کرنا واجب ہے۔ جیسےاِسْتَمِعْ کَلاَ مَ الأُسْتَاذِ بِالتَّوَجُّہِ أَوْ یَتِمَّ کَلامَہ،
(تو استاد کا کلا م توجہ سے سن یہاں تک کہ ان کی بات مکمل ہو جائے) اس مثال میں أَوْ ،اِلٰی کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔
لَأَلْزِمَنَّکَ أَوْ تُؤْتِی مَالِیْ
(میں تجھے لازم پکڑ لوں گا مگر یہ کہ تو میرا مال دیدے)۔ اس