| نصاب النحو |
(آپکی طبیعت کیسی ہے؟)۔
۱۰،۱۱۔ متی، ایان:
یہ دونوں وقت کی تعیین کیلئے سوال کرتے وقت استعمال ہوتے ہیں جیسے مَتٰی تَذْھَبُ؟ (تو کب جائے گا؟) مَتٰی کے ذریعے امور عظیمہ اور صغیرہ دونوں کے متعلق سوال کیا جاسکتا ہے۔ اور أَیَّانَ سے زمانہ مستقبل میں امور عظیمہ کے متعلق ہی سوال کیا جاتاہے۔ جیسے أَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِ (یوم جزا کب ہوگا) ۔
اسماء استفہام ترکیب کلام میں فاعل ،مبتداء مفعول فیہ ،مفعول بہ واقع ہوتے ہیں ۔ مگر حروف استفہام کا اعراب میں کوئی محل نہیں ۔مشق
سوال1:۔مندرجہ ذیل جملوں میں کلمات استفہام استعمال ہوئے ہیں ان کو پہچان کر ان کا معنی بتائیں ۔
۱۔مَنْ أَبُوْکَ ؟۔۲۔أَزَیْدٌ قَائِمٌ ؟۔۳۔أَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ؟۔۴۔ھَلْ یَسْتَوِیْ الأَعْمٰی وَالْبَصِیْرُ؟۔۵۔مَادِیْنُکَ؟۔۶۔أَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ مُصِیْبٌ؟۔۷۔مَاذَا اسْمُکَ؟۔۸۔کَمْ رَجُلاً لَکَ؟۔۹۔کَیْفَ أَنْتَ؟۔۱۰۔مَتٰی ھٰذَا الْوَعْدُ؟۔ ۱۱۔أَیْنَ زَیْدٌ ۔۱۲۔أَنّٰی تَقْرَئُ؟۔۱۳۔أَیَّانَ مُرْسٰھَا؟۔