| نصاب النحو |
أَیُّ مضاف أَلْبِلاَدِ مضاف الیہ ،مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مبتداء أَحْسَنُ صیغہ اسم تفضیل ھُوَ ضمیر فاعل اسم تفضیل سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر ،مبتداء اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا۔
نوٹ :
أَیُّ ،أَیَّۃُ معرب ہیں باقی تمام اسمائے استفہام مبنی ہیں۔
۵۔ ماذا:
یہ أَیُّ شَیْءٍ کے معنی میں استعمال ہوتاہے۔ جیسےمَاذَا تَفْعَلُ فِی ھٰذِہِ الأَیَّامِ ؟
۶۔کم:
اس سے عد د مبہم کے بارے میں سوال کیا جاتاہے اس کی تمییز مفرد اور منصوب ہوگی جیسے کَمْ أَخًا لَکَ ؟( تیرے کتنے بھائی ہیں؟) کم خبریہ بھی ہوتاہے۔ اور اسکی تمییز مجرور ہوتی ہے ۔جیسےکَمْ کِتَابٍ عِنْدَکَ ؟
(تیرے پاس بہت کتابیں ہیں؟) ۔
۷،۸۔ این وانی:
یہ دونوں ظرف مکان کیلئے آتے ہیں ۔ ان کے ذریعے کسی جگہ یامکان کے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔ اور ان کے بعد کسی اسم یا فعل کا ہونا ضروری ہے۔ جیسے أَیْنَ زَیْدٌ ( زید کس جگہ ہے)۔ أَنیّٰ تَجْلِسُ ؟ ( تو کہاں بیٹھے گا)۔ کبھی کبھی أَنّٰی کَیْفَ کے معنوں میں بھی استعمال ہوتاہے۔اَنّٰی یَکُوْنُ لِیْ وَلَدٌ ؟
(میرے ہاں بچہ کیسے ہوگا؟ )۔
۹۔کیف:
یہ کسی کی حالت کے متعلق سوال کرنے کیلئے استعمال ہوتاہے۔ جیسے کَیْفَ أَنْتَ ؟