Brailvi Books

نصاب النحو
194 - 268
    ھَلْ حرف استفہام عِنْدَ مضاف ،کَ ضمیر مضاف الیہ ،مضاف مضاف الیہ سے ملکر خبر مقدم کِتَابٌ مبتدا موخر ، مبتدا خبرملکر جملہ اسمیہ انشائیہ ۔

*۔۔۔۔۔۔۲۔اسمائے استفہام کی تفصیل:

        اسماء استفہام گیارہ ہیں ۔
    ۱۔مَنْ ۔۲۔مَا ۔۳۔أَیُّ۔۴۔أَیَّۃُ۔۵۔مَاذَا ۔۶۔کَمْ ۔۷۔کَیْفَ۔ ۸۔مَتٰی ۔ ۹۔أَیْنَ۔۱۰۔أَنّٰی ۔۱۱۔ أَیَّانَ۔

    ۱۔مَنْ:
ذوی العقول کے لیے آتا ہے ۔جیسے مَنْ ضَرَبْتَ؟ (تو نے کس کو مارا؟)
مَنْ اَکَلَ ھٰذَا الطَّعَامَ؟
(یہ کھانا کس نے کھایا؟)

    ۲۔ مَا: غیر ذو ی العقول کے لیے آتا ہے جیسے مَافِیْ یَدِکَ؟ (تیرے ہاتھ میں کیا چیز ہے؟)۔

ترکیب : مَافِیْ یَدِکَ؟

     اس کی ترکیب اس طرہوگی مَا بمعنی أَیُّ شَئْیٍ مبتدا فِیْ حرف جار یَدِ مضاف کَ ضمیر مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مجرور،جار مجرور ثَابِتٌ متعلق سے ملکر شبہ جملہ ہوکر خبر ،مبتدا ،خبر سے ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ۔

۳،۴۔ ای ، ایۃ:

    یہ ذوی العقول اور غیر ذوی العقول دونوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں جیسے
أَیُّ الْبِلاَدِ أَحْسَنُ؟
(کونسا شہر زیادہ اچھا ہے؟) 

ترکیب:
أَیُّ الْبِلاَدِ اَحْسَنُ؟
Flag Counter