Brailvi Books

نصاب النحو
190 - 268
یَوْمِ الْجُمُعَۃِ (میں نے اس کو جمعہ کے دن سے نہیں دیکھا)اورکبھی پوری مدت بتانے کیلئے آتے ہیں ۔ اس صورت میں ان کے بعد کسی ایسے عدد کا ہونا ضروری ہے جو پوری مدت پر دلالت کرے۔ جیسے مَارَأَیْتُہ، مُذْ َیوْمَیْنِ ( میں نے اسے پورے دودن سے نہیں دیکھا) ۔

۸،۹۔ لدیٰ ،لدن:

    یہ عِنْدَ کے معنوں میں استعمال ہوتے ہیں ۔
أَلْکِتَابُ لَدٰی / لَدُنْ زَیْدٍ۔عِنْدَ
اوران میں فرق یہ ہے کہ لَدٰی اورلَدُنْ کا استعمال اس وقت ہوتاہے جب شے پاس موجود ہو اورعِنْدَ کا استعمال دونوں صورتوں میں ہوتاہے خواہ اس وقت چیز پاس ہو یا کہیں اور ملکیت میں ہو ۔

۱۰۔ أَیْن:

    یہ سوال اور شرط کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔ أَیْنَ زَیْدٌ؟ (زید کہاں ہے؟)
أَیْنَ تَجْلِسْ أَجْلِسْ
(جہاں آپ بیٹھيں گے وہاں میں بھی بیٹھوں گا)۔

۱۱۔ کَیْفَ:

    یہ حالت دریافت کرنے کیلئے آتاہے۔ جیسے کَیْفَ أَنْتَ؟ (آپ کیسے ہیں؟) ۔

۱۲۔أَمْسِ:

    أَمْسِ اگر بغیر الف لام ہو تو اس سے مراد گزراہو اکل ہوتاہے اور اگر الف لام کے ساتھ ہو تو اس صورت میں گزرے ہوئے دنوں میں سے کوئی سا بھی مراد لے سکتے ہیں ، اس وقت یہ معرب ہوگااور جب یہ بغیر الف لام کے ہو تو اس وقت یہ لفظا مبنی بر کسر ہو گا اور مفعول فیہ ہونے کی وجہ سے محلا منصوب ہوگا۔ جیسے جِئْتُ أَمْسِ(میں گزرے ہوئے کل
Flag Counter