Brailvi Books

نصاب النحو
191 - 268
آیا) ،جِئْتُ الأَمْسَ (میں کل آیا)۔

۱۳۔قَطُّ:

    یہ گزرے ہوئے سارے زمانے میں کسی کام کی نفی پر دلالت کرنے کیلئے استعمال ہوتاہے۔ جیسے مَاضَرَبْتُہ، قَطُّ(میں نے اس کو گزشتہ زمانے میں کبھی نہیں مارا)۔ 

۱۴۔عَوْضُ:

    یہ آنے والے سارے زمانے میں کسی کام کی نفی پر دلالت کرنے کیلئے استعمال ہوتاہے۔ جیسے لاَ أَضْرِبُہ، عَوْضُ (میں اس کوکبھی نہیں ماروں گا) ۔

۱۵ ۔حیث:

    یہ ظرف کے لیے استعمال ہوتا ہے اکثر جملہ کی طرف مضاف ہوتا ہے خواہ جملہ اسمیہ ہو یا فعلیہ۔ جیسے
اِقْرَءْ حَیْثُ زَیْدٌ یَقْرَءُ
(تو اس جگہ سے پڑھ جہاں زید پڑھ رہا ہے )

اسمائے جہات ستہ:

    وہ اسماء جو سمتوں پر دلالت کرتے ہیں انہیں اسماء جہات ستہ کہتے ہیں۔ اور یہ چھ ہیں، جیسے قَبْلٌ (پہلے)بَعْدٌ (بعد میں ) تَحْتَ (نیچے ) فَوْقَ (اوپر ) قُدَّامُ (آگے) خَلْفٌ (پیچھے)۔

    ٭۔۔۔۔۔۔اگر یہ اسماء مضاف ہوں اور ان کا مضاف الیہ لفظا محذوف ہو اور معنی ذہن میں موجودہوتو اس صورت میں یہ مبنی بر ضمہ ہوتے ہیں ۔جیسے أَمَّا بَعْدُ

    ٭۔۔۔۔۔۔اگر یہ اسماء اضافت کے بغیر استعمال ہو ں تو معرب ہونگے جیسے جِئْتُکَ
Flag Counter