Brailvi Books

نصاب النحو
182 - 268
برسکون ہوتے ہیں ،اپنے مابعد اسم کو رفع دیتے ہیں۔ جیسے
قَدْ، قَطْ، زَہْ،أُفْ۔

    ۱۔ قَدْ، قَطْ،
بمعنی یَکْفِیْ(کافی ہے)۲۔زَہْ بمعنی أَسْتَحْسِنُ (میں پسند کرتا ہوں) ۳۔اُف بمعنی أَکْرَہُ (میں ناپسند کرتا ہوں ) ۔

ترکیب: رُوَیْدَ زَیْدًا

     رُوَیْدَ اسم فعل بمعنی امر حاضر معروف اس میں أَنْتَ ضمیر فاعل زَیْدًا مفعول رُوَیْدَ اسم فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا۔

ترکیب: ھَیْھَاتَ زَیْدٌ

    ھَیْھَاتَ اسم فعل بمعنی ماضی زَیْدٌ اس کا فاعل فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ اسمیہ ہوا۔
               مشق
سوال1:۔مندرجہ ذیل جملوں میں اسمائے افعال کا استعمال کیا گیا ہے آپ انہیں پہچان کر بتائیں کہ یہ ماضی ، مضارع یا امر میں سے کس معنی میں استعمال ہوئے ہیں ؟
۱۔ھَیْھَاتَ یَوْمُ الْعِیْدِ ۔۲۔شَتَّانَ زَیْدٌ وَ بَکْرٌ ۔۳۔سَرْعَانَ فَرِیْدٌ ۔۴۔حَیْھَلَ الْمَاءَ۔۵۔بَلْہ غُلاَمًا ۔۶۔عَلَیْکَ الرِّفْقَ۔۷۔اٰمِیْنَ بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیْن۔۸۔ھَاتِ الْمَاءَ ۔۹۔ھَا یَدِیْ۔۱۰۔دُوْنَکَ الْخُبْزَ الْمُطَبَّقَ۔۱۱۔اَمْھِلْھُمْ رُوَیْدَا ۔۱۲۔ھَلُمَّ الطَّعَامِ ۔۱۳۔عَلَیْکُمْ بِسُنَّتِی وَسُنَّۃِ الْخُلَفَاءِ الْمَہْدِیِّینَ الرَّاشِدِینَ۔
Flag Counter