| نصاب النحو |
اِن کاعمل :
یہ اپنے ما بعد اسم کو مفعول بہ ہونے کی وجہ سے نصب دیتے ہیں۔
یہ مندرجہ ذیل ہیں
۱۔رُوَیْدَ بمعنی اِمْھَلْ (تو مہلت دے )جیسے رُوَیْدَ الْمُخْطِیءَ (توخطاء کار کو مہلت دے) ۔
۲۔ بَلْہ، بمعنی دَعْ (تو چھوڑ دے )جیسے بَلْہ، زَیْدًا (تو زید کو چھوڑ دے )۔
۳۔حَیَّھَل بمعنی اِیتِ (لاؤ ) جیسے حَیَّھَل الْکِتَابَ (کتاب لاؤ)۔
۴۔ حَیّ بمعنی اَقْبِلْ ،عَجِّلْ(آؤ،جلدی کرو)جیسےحَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ
(نماز کی طرف آؤ )۔
۵۔ دُوْنَکَ بمعنی خُذْ (پکڑ)جیسے دُوْنَکَ الْقَلَمَ (قلم پکڑو)۔
۶۔ عَلَیْکَ بمعنی اِلْزَمْ (لازم پکڑو)جیسے عَلَیْکَ الصِّدْقَ (سچ اختیار کر)۔
۷۔ ھَا(۱) بمعنی خُذْ( پکڑو) جیسے ھَا الْمِسْطَرَ(اسکیل پکڑو)۔
۸۔اٰمِیْن بمعنی اِسْتَجِبْ (تو قبول کر)
۹۔ ھَاتِ بمعنی أَعْطِ(تو دے)جیسےھَاتِ زَیْدَا الْقَلَمَ
(تو زید کو قلم دے)۔
۱۰۔ ھَلُمَّ بمعنی تَعَالَ (لاؤ) ھَلُمَّ الْکِتَابَ (کتاب لاؤ)۔
نوٹ:
کچھ ایسے کلمات بھی ہیں جن میں فعل مضارع والا معنی پایا جاتاہے اور یہ سب مبنی1۔۔۔۔۔۔ اس سے واحد تثنیہ اورجمع کے صیغے بھی آتے ہیں ۔ھاء َ، ھاء ا، ھاء وا۔