| نصاب النحو |
ایسے کلمات جو شرط کے معنی دیں اور دوجملوں پر داخل ہوں ان کلمات کوکلمات شرط کہاجاتاہے۔پہلے جملے کو شرط اور دوسرے جملے کو جزاء کہتے ہیں۔
فعل کو جزم دینے یا نہ دینے کے اعتبار سے کلمات شرط کی دو قسمیں ۔
۱۔ جازمہ ۲۔غیرجازمہ
ز۔۔۔۔۔۔۱۔جازمہ:
کچھ کلمات ایسے بھی ہیں جو دو فعلوں پر داخل ہوتے ہیں اوراگر وہ مضارع ہو ں تو ان کوجزم دیتے ہیں۔ پہلے فعل کو شرط اور دوسرے کو جزاء کہتے ہیں ۔جیسےاِنْ تَسُقِ الْجَوَّالَۃَ سَامِعاًنِ الْجَوّالَ تَصْطَلْدِمْ
(اگرتم فون سنتے ہوئے موٹر سائیکل چلاؤ گے تو ایکسیڈنٹ ہو جائے گا) ۔ یہ کلمات درج ذیل ہیں۔
متی ،ای من، ما، انی،اینما ، مھما ، اذما ،حیثما
ان کے معنی کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
٭۔۔۔۔۔۔۱۔ من :
یہ ذوی العقول کیلئے آتاہے جیسےمَنْ یَّجْتَھِدْ یَفُزْ
(جو کوشش کریگاوہ کامیاب ہوگا)۔