Brailvi Books

نصاب النحو
180 - 268
سبق نمبر: 50 

       (۔۔۔۔۔۔اسمائے افعال کا بیان۔۔۔۔۔۔)
    وہ اسماء جن میں فعل کے معنی پائے جائیں لیکن وہ فعل کی علامات کو قبول نہ کریں۔ انہیں اسمائے افعال کہتے ہیں ۔

    اسمائے افعال کی زمانے کے اعتبار سے دو قسمیں ہیں ۔

۱۔اسماء الافعال بمعنی ماضی ۔    ۲۔اسماء الافعال بمعنی امر حاضر ۔

اسماء الافعال بمعنی ماضی :

    وہ اسما ء جن میں فعل ماضی والا معنی پایا جاتا ہے ۔ جیسے ھَیْھَاتَ بمعنی بَعُدَ (وہ دور ہوا)۔

اِن کا عمل :

    یہ اپنے ما بعد اسم کو رفع دیتے ہیں اسمائے افعال بمعنی ماضی مبنی بر فتحہ ہوتے ہیں۔یہ مندرجہ ذیل ہیں ۔

    ۱۔ ھَیْھَاتَ بمعنی بَعُدَ جیسے ھَیْھَاتَ زَیْدٌ ۔(زید دور ہوا) ۔

    ۲۔ شَتَّانَ بمعنی اِفْتَرَقَ جیسے
شَتَّانَ زَیْدٌ وَ عُمَرُ ،
(زید اور عمر جدا ہوئے )۔

    ۳۔سَرْعَانَ بمعنی ٰأَسْرَعَ جیسے
سَرْعَانَ البَاصُّ
 (بس تیز ہوئی)۔

اسماء الافعال بمعنی امر حاضر :

    یہ وہ اسماء ہیں جو فعل امر کا معنی دیتے ہیں ۔
Flag Counter