Brailvi Books

نصاب النحو
177 - 268
جیسے
رَجُلٌ وَاحِدٌ ، اِمْرَأَۃٌ وَاحِدَۃٌ۔
تین سے دس تک:

    تین سے لے کر دس تک کے اعداد کوخلاف قیاس استعمال کیا جاتاہے۔یعنی معدود مذکر ہو تو عدد مونث لائیں گے، اور اگر معدود مونث ہو تو عدد مذکر لائیں گے۔ جیسے
ثَلاَ ثَۃُ رِجَالٍ ، ثَلاَثُ نِسْوَۃٍ ،أَرْبَعُ نِسْوَۃٍ۔
گیارہ سے بارہ تک:

    گیارہ اور بارہ کا استعمال مطابق قیاس ہوگا۔ جیسے
اِثْنَا عَشَرَ رَجُلاً ،اِحْدٰی عَشْرَۃَ اِمْرَأَۃً
یعنی اگرمعدود مذکر ہو تو دونوں عدد مذکر اور اگر معدود مونث ہوتو دونوں عدد مونث ہو نگے۔

تیرہ سے انیس تک :

    تیرہ سے انیس تک پہلا جز خلاف قیاس ہوگا،اور دوسرا جز موافق قیاس ہوگا،جیسے
ثَلاَ ثَۃُ عَشَرَ رَجُلاً ،ثَلٰثُ عَشَرَۃَ اِمْرَأَۃً
یعنی تیرہ سے انیس تک معدوداگر مونث ہے تو عدد کا دوسرا جز بھی مونث ہو گا اور پہلا مذکر، اور اگر معدود مذکر ہے تو عدد کا دوسرا جز مذکر ہوگااورپہلا مونث جیسا مذکور ہ بالامثالوں میں ۔

تمام دہائیاں عِشْرُوْنَ سے لے کر تِسْعُوْنَ تک ہمیشہ مذکر ہی میں رہیں گی،چاہے ان کا معدود مذکر ہو یا مونث جیسے
عِشْرُوْنَ رَجُلاً ،عِشْرُوْنَ اِمْرَأَ ۃً ۔
اکیس ،بائیس، اکتیس، بتیس، اکتالیس، بیالیس ،اکیاون ،باون، اکسٹھ، باسٹھ ،اکہتر ، بہتر، اکیاسی ، بیاسی ، اکیانوے ،بیانوے کا استعمال موافق قیاس ہوگا، یعنی اگرمعدود مذکر ہے تو پہلا عدد مذکر اور اگر معدود مونث ہے توپہلا عدد مونث ،جیسے
أَحَدٌ وَّعِشْرُوْنَ رَجُلاً ،
Flag Counter