Brailvi Books

نصاب النحو
178 - 268
اِحْدٰی وَ عِشْرُوْنَ اِمْرَأَۃً
تیئیس سے انتیس تک ،تینتیس سے انتالیس تک اور اسی طرح ننانوے تک استعمال خلاف قیاس ہوگا۔ جیسے
ثَلاَ ثَۃٌ وَعِشْرُوْنَ رَجُلاً ، ثَلٰثُ وَعِشْرُوْنَ اِمْرَأَۃً ۔
یعنی اگر معدود مذکر ہے تو عددکا پہلا جز مونث اور اگر معدود مونث ہے تو عدد کا پہلا جز مذکر ہوگا۔ 

    تین سے لیکر دس تک اورمِأَۃٌ، أَلْفٌ ہمیشہ مضاف ہوکر استعمال ہوتے ہیں ۔جیسے
مِأَۃُ کِتَابٍ، أَلْفُ شَھْرٍ ، مِائَتَا عَالِمٍ ،أَلْفَا عَالِمَۃٍ ، ثَلاَ ثَۃُ أَقْلاَمٍ ۔
معدود (تمییز)کے احکام :

    ۱۔ وَاحِدٌ اور اِثْنَانِ جب مفرد ہوں تو یہ کسی اسم کی صفت بن کر استعمال ہوتے ہیں، ان کی تمییز ذکر نہیں کی جاتی ۔جیسے
رَجُلٌ وَاحِدٌ ،اِمْرَأَۃٌ وَاحِدَۃٌ، رَجُلاَنِ اِثْنَانِ، اِمْرَأَتَانِ اِثْنَتَانِ
    ۲۔ تین سے لے دس تک اعدادکی تمییز جمع اورمکسور ہوتی ہے۔ جیسے ثَلاَ ثَۃُ رِجَالٍ۔

    ۳۔ گیارہ سے ننانوے تک کی تمییز منصوب اور مفرد ہوتی ہے۔ جیسے
أَحَدَ عَشَرَ کَوْکَبًا
جیسے
فَازَ ثَلاَ ثَۃُ عَشَرَرَجُلاً
 (تیرہ شخص کامیاب ہوئے)
ثَلاَثُ عَشَرَۃَ تِلْمِیْذَۃً
    ۴۔ مِائَۃٌ اورأَلْفٌ اوران کے تثنیہ اور جمع کی تمییز مفرد اور مجرور ہوتی ہے۔ جیسے مِائَۃُ عَامِلٍ (سوعوامل)
مِائَۃُ اِمْرَأَۃٍ
اور
مِائَتَا رَجُلٍ ، مِائَتَا اِمْرَأَۃٍ ۔
Flag Counter