Brailvi Books

نصاب النحو
163 - 268
سبق نمبر: 45

      (۔۔۔۔۔۔افعال مدح وذم کا بیان۔۔۔۔۔۔)
وہ افعال جو کسی کی تعریف یامذمت بیان کرنے کیلئے وضع کئے گئے ہوں یہ چار ہیں۔
۱۔نِعْمَ     ۲۔حَبَّذَا     ۳۔بِئْسَ     ۴۔ سَاءَ
افعال مدح وذم میں فاعل کے علاوہ ایک اور اسم معرفہ آتاہے جو مخصوص بالمدح یا مخصوص بالذم کہلاتاہے۔جیسے
نِعْمَ الرَّجُلُ زَیْدٌ
 (زید کیا ہی اچھا آدمی ہے)
،بِئْسَ الرَّجُلُ خَالِدٌ
 (خالد کیا ہی برا آدمی ہے) ۔ان مثالوں میں اَلرَّجُلُ فاعل جبکہ زَیْدٌ مخصوص بالمدح اور خَالِدٌ مخصوص بالذم ہے۔ 

حَبَّذَا کے  علاوہ ان افعال کے فاعل کی تین صورتیں ہے ۔

    ۱۔ معرف باللام ہو ۔جیسے
نِعْمَ الرَّجُلُ زَیْدٌ۔
    ۲۔یا معرف باللام کی طرف مضاف ہو جیسے
نِعْمَ غُلامُ الرَّجُلِ زَیْدٌ
    ۳۔ یا اسکا فاعل ضمیر مستتر ہو جسکی تمییز نکرہ منصوب آرہی ہو۔ جیسے
نِعْمَ رَجُلاً زَیْدٌ
 (یہاں نِعْمَ کا فاعل ضمیر مستتر ھُوَ ہے اور رَجُلاً اسکی تمییزہے) ۔یہ تمییز ابہام کو دور کررہی ہے۔ 

تنبیہ:

    کبھی ضمیر مستتر سے ابہام دور کرنے کیلئے تمییز نکرہ منصوبہ کی بجائے کلمہ مَا(بمعنی شی)کے ساتھ لائی جاتی ہے جیسے
اِنْ تُبْدُوْا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا ھِیَ
 (یعنی
فَنِعْمَ شَیْئٌ ھِیَ)
(اگر تم صدقات ظاہر کرتے تویہ بہت ہی اچھا ہوتا۔
Flag Counter