Brailvi Books

نصاب النحو
16 - 268
جمع مکسر کی اقسام

    معنی کے اعتبا ر سے جمع کی دو قسمیں ہیں: ۱۔جمع قلت ۲۔جمع کثر ت .

۱۔جمع قلت کی تعریف:

    وہ جمع جو تین سے لیکر دس تک افر اد پر دلالت کر ے۔ جیسے:أَقْوَالٌ، أَنْفُسٌ وغیرہ۔ 

جمع قلت کے اوزان:

    اس کے مندرجہ ذیل چھ اوزان ہیں ۔یعنی ان اوزان میں سے کسی وزن پر آنے والی جمع ''جمع قلت''کہلائے گی:

(۱)أَفْعَالٌ۔ جیسے:أَقْلامٌ۔         (۲)فِعْلَۃٌ۔جیسے:غِلْمَۃٌ۔          (۳)أَفْعُلٌ۔جیسے:أَنْفُسٌ۔

(۴)أَفْعِلَۃٌ۔جیسے:أَلْسِنَۃٌ۔     (۵)مُفْعِلُوْنَ۔ جیسے :مُسْلِمُوْنَ۔   (۶) مُفْعِلاَتٌ۔ جیسے : مُسْلِمَاتٌ۔

۲۔جمع کثرت کی تعریف:

    وہ جمع جو دس سے اوپر لا محدود افراد پر دلالت کرے۔ جیسے: عُلَمَاءُ، طَلَبَۃٌ وغیرہ۔

جمع کثرت کے اوزان:

    اس کے کثیر اوزان ہیں چند مشہور اوزان درج ذیل ہیں۔

۱۔فِعَالٌ۔جیسے:عِبَادٌ۔ ۲۔فُعَلاَءُ۔جیسے:عُلَمَاءُ۔ ۳۔أَفْعِلاَءُ۔جیسے:أَنْبِیَاءُ۔ ۴۔فُعُلٌ۔ جیسے:رُسُلٌ۔۵۔فُعُوْلٌ۔جیسے:نُجُوْمٌ۔ ۶۔فُعَّالٌ۔ جیسے:خُدَّامٌ۔۷۔فَعْلٰی۔جیسے:مَرْضٰی۔ ۸.فَعَلَۃٌ۔ جیسے:طَلَبَۃٌ۔ ۹۔فِعَلٌ۔جیسے:فِرَقٌ.۱۰.فِعْلانٌ.جیسے :غِلْمَانٌ۔

تنبیہ:

    جمع کثرت کے بعض صیغے ایسے ہیں کہ ان کی مزید جمع مکسر نہیں بن سکتی۔جیسے:سِوَارٌ