Brailvi Books

نصاب النحو
15 - 268
۱۔جمع سالم کی تعریف:

     وہ جمع جس میں واحد کی صورت سلامت ہو صرف اس کے آخر میں کچھ حروف (ون، ین، ات) بڑھا دیے گئے ہوں۔جیسے:
مُسْلِمُوْنَ، أَرْضُوْنَ، مُسْلِمَاتٌ۔
جمع سالم کی اقسام

    جمع سالم کی دو قسمیں ہیں: ۱. جمع مذکر سالم    ۲. جمع مؤنث سالم.

۱۔جمع مذکرسالم کی تعریف:

    وہ جمع جو واؤساکن ماقبل مضموم اورنون مفتوحہ(--وْنَ)یا یاء ساکن ماقبل مکسوراور نون مفتوحہ(--یْنَ) بڑھاکربنائی گئی ہو۔ جیسے :مُسْلِمُوْنَ، مُسْلِمِیْنَ۔

بنانے کاطریقہ: 

    یہ جمع واحد کے آخر میں-ُوْنَ(واؤ ساکن ما قبل مضموم اورنون مفتوحہ)یا -ِیْنَ(یاء ساکن ماقبل مکسور اور نون مفتوحہ)کا اضافہ کرنے سے بنتی ہے۔ جیسے مذکورہ مثالیں۔

۲۔جمع مؤنث سالم کی تعریف: 

    وہ جمع جو الف اور تاء(-َاتٌٍ)بڑھاکر بنائی گئی ہو۔ جیسے:مُسْلِمَۃٌسے مُسْلِمَاتٌ۔

بنانے کا طریقہ:

     واحد کے آخر میں -اتٍ(الف ما قبل مفتوح اورتائے مضمومہ یا مکسورہ) لگانے سے بنتی ہے۔

۲۔جمع مکسرکی تعریف:

    وہ جمع جس میں واحد کی صورت سلامت نہ رہے ۔جیسے :أَقْلامٌ، رِجَالٌ، مَسَاجِدُ۔
Flag Counter