Brailvi Books

نصاب النحو
139 - 268
موصوف اور تابع کو صفت کہتے ہیں ۔ 

صفت کی اقسام

صفت کی دو اقسام ہیں ۔    

۱۔ صفت حقیقی    ۲۔ صفت سببی

۱۔صفت حقیقی:

        وہ صفت جو اپنے متبوع (موصوف) میں موجود وصف پر دلالت کرے۔جیسے
جَاءَ رَجُلٌ عَالِمٌ ،
یہاں عَالِمٌ صفت حقیقی ہے جس نے اپنے متبوع (موصوف) رَجُلٌ میں موجود وصف ِ علم پردلالت کی۔

۲۔ صفت سببی:

    وہ صفت جواپنے متبوع (موصوف) میں موجود وصف پر دلالت نہ کرے۔ بلکہ متبوع (موصوف) کے متعلق میں جووصفی معنی پائے جاتے ہوں ان پر دلالت کرے۔ جیسے
جَاءَ رَجُلٌ عَالِمٌ أَبُوْہ، ،
یہاں عَالِمٌ صفت سببی ہے۔ جس نے رَجُلٌ کے متعلق أَبُوْہ، میں موجود وصف ِعلم پر دلالت کی۔ لیکن یاد رہے کہ ترکیب میں دونوں جگہ عَالِمٌ کو رَجُلٌ ہی کی صفت بنایا جائے گا۔ 

موصوف صفت میں مطابقت:

    صفت کا اپنے موصوف کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ چنانچہ اگرصفت حقیقی ہو تو وہ اپنے موصوف سے دس چیزوں میں موافقت رکھے گی۔جوکہ درج ذیل ہیں۔
Flag Counter