| نصاب النحو |
یادرہے کہ پیچھے جتنے بھی اسمائے معربہ گزرے ان کا اعراب بالاصالت تھا۔ اس طور پر کہ ان پر رفع نصب یا جر دینے والے عوامل داخل تھے۔ لیکن کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اسم پر اپنے ماقبل کی تبع میں اعراب ظاہر ہوتے ہیں اوربذات خودا س پر کوئی عامل داخل نہیں ہوتا۔ ایسے اسم کو تابع کہتے ہیں ۔ اسکی اصطلاحی تعریف درج ذیل ہے۔
تابع کی تعریف:
ہرو ہ اسم جسے ایک ہی جہت(۱)سے اپنے ماقبل کا اعراب دیا گیا ہو۔جیسےجَاءَ رَجُلٌ عَالِمٌ ۔
اس مثال میں عالمِ تابع ہے۔جسے ماقبل رجل کا اعراب ديا گیا ہے۔
متبوع:
وہ اسم جو تابع سے پہلے ہو۔
تابع کی اقسام
تابع کی پانچ اقسام ہیں۔
۱۔صفت ۲۔بدل ۳۔ تاکید ۴۔عطف بحرف ۵۔عطف بیان۔
۱۔صفت:
ایسا تابع جو اپنے متبوع یا اسکے متعلق میں موجود وصف پر دلالت کرے۔متبوع کو1۔۔۔۔۔۔جہت ایک ہونے سے مراد یہ ہے کہ اگر پہلے اسم پر فاعل ہونیکی وجہ سے رفع ہو تو دوسرے پر بھی اسی وجہ سے رفع ہو اسی طرح نصب وجر میں بھی۔