فعل متعدی کی تین اقسام ہیں :
۱۔متعدی بیک مفعول ۔ ۲۔متعدی بَدومفعول۔ ۳۔متعدی بسہ مفعول
۱۔ متعدی بیک مفعول :
وہ فعل ہے جوصر ف ایک مفعول چاہتا ہے۔ جيسےأَکْرَمْتُ زَیْدًا۔
۲۔ متعدی بَدَو مفعول:
وہ فعل ہے جو دو مفعول چاہتا ہے۔جیسےأَعْطَیْتُ زَیْدًا دِرْھَمًا۔
۳۔متعدی بسہ مفعول :
وہ فعل ہے جو تین مفعول چاہتاہے ۔جیسےأَرَی اللہُ الْمُؤْمِنَ الْجَنَّۃَ مَثْوَاہ،
( اللہ تعالی نے مومن کو جنت میں اس کا ٹھکانہ دکھایا) ۔
۲۔فاعل معلوم ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار
سے فعل کی اقسام
فعل چاہے لازم ہو یامتعدی اسکی دواقسام ہیں۔
۱۔ معروف ۲۔مجہول
۱۔معروف:
وہ فعل جس کا فاعل معلوم ہو۔یعنی فعل کی نسبت فاعل کی طرف کی گئی ہو۔ جیسے مَرَّنَ أُسْتَاذٌ ( استاد نے مشق کرائی)۔