Brailvi Books

نصاب النحو
132 - 268
سبق نمبر: 37

       (۔۔۔۔۔۔ فعل کی اقسام ۔۔۔۔۔۔)
فعل کی مختلف اعتبار سے تقسیم کی جاتی ہے۔ 

    ۱۔ زمانے کے اعتبار سے ۔

    ۲۔ مفعول بہ کی ضرورت ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے ۔

    ۳۔ فاعل معلوم ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے ۔

یہاں صرف آخری دواعتبارات سے فعل کی اقسام بیان کی جائیں گی۔
۱۔مفعول بہ کی ضرورت ہونے یا نہ ہونے کے

اعتبار سے فعل کی۱قسام
اس اعتبار سے فعل کی دوقسمیں ہیں:

۱۔لازم         ۲۔متعدی 

۱۔لازم کی تعریف:

    وہ فعل جو صرف فاعل سے ملکر مکمل معنی ظاہر کرے ۔اوراسے مفعول بہ کی ضرورت نہ ہو۔ جیسے جَلَسَ زَیْدٌ ( زیدبیٹھا) ۔

۲۔متعدی کی تعریف:

    وہ فعل جو صرف فاعل سے ملکر مکمل معنی ظاہرنہ کرے ۔بلکہ اسے مفعول بہ کی بھی
Flag Counter