Brailvi Books

نصاب النحو
124 - 268
الْمُؤْمِنُ
اور
وَاللہِ لَأَدْخُلَنَّ فِی الْمَسْجِدِ۔
    اور اگر منفیہ ہوتو فعل ماضی ہو گا۔ یا مضارع ۔اگر ماضی ہوتو مَا نافیہ سے شروع ہوگا، جیسے
وَاللہِ مَا وَعَدْتُہ،
اور مضارع ہو تو لاَ یا لَنْ سے شروع ہوگا۔ جیسے
وَاللہِ لاَ أُکَلِّمُہ، أَبَدًا ، وَاللہِ لَن یُّکَذِّبَ زَیْدٌ۔
جواب قسم کا حذف:

    جب قرینہ پایا جائے تو جواب قسم کو وجوبی طور پر حذف کر دیاجاتاہے۔ اسکی درج ذیل صورتیں ہیں۔ 

    ۱۔جب قسم سے پہلے ایسا جملہ آجائے جو جواب قسم بن سکتا ہو جیسے
اَللہُ وَاحِدٌ وَاللہِ۔
    ۲۔ جب قسم ایسے جملے کے درمیان میں آجائے جو جواب قسم بن سکتا ہو جیسے
اَللہُ وَاللہِ وَاحِدٌ۔
ترکیب:
وَاللہِ اِنَّ زَیْدًا قَائِمٌ
     واؤ حرف جر برائے قسم اَللہِ اسم جلالت مجرور جار مجرور سے ملکر أُقْسِمُ فعل مقدر کا ظرف مستقر ،أُقْسِمُ فعل اس میں أَنَا ضمیرفاعل ،أُقْسِمُ فعل اپنے فاعل اورظرف مستقر سے ملکر جملہ قسمیہ انشائیہ ہوا ۔اِنَّ حرف مشبہ بالفعل زَیْدً ااس کا اسم قَائِمٌ اس کی خبر اِنَّ حرف مشبہ بالفعل اپنے اسم اور خبر سے ملکر جملہ اسمیہ ہوکر جواب قسم ۔

ترکیب:
وَاللہِ لَأَدْخُلَنَّ الْمَسْجِدَ
    واؤحرف جار برائے قسم اَللہِ اسم جلالت مجرور جاراپنے مجرور سے مل کر أُقْسِمُ فعل مقدر کا ظرف مستقر أُقْسِمُ فعل ،اس میں أَنَا ضمیر فاعل أُقْسِمُ فعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر
Flag Counter