Brailvi Books

نصاب النحو
123 - 268
سبق نمبر: 34

       (۔۔۔۔۔۔قسم اور جوابِ قسم۔۔۔۔۔۔)
    بعض اوقات کلام میں تاکید پیدا کرنے کے لئے قسم اٹھائی جاتی ہے۔ قسم کیلئے اکثراوقات حروف قسم (با ء ، واؤ ، تائ، لام) استعمال ہوتے ہیں ، لیکن کبھی کبھی افعالِ قسم (حَلَفَ اور أَقْسَمَ) بھی لائے جاتے ہیں ۔ جیسے
 (أَقْسَمَ بِاللہِ عُمَرُ) ۔
وضاحت:

    قسم کیلئے جواب قسم کا ہونا ضروری ہوتاہے۔ جواب قسم یا تو جملہ اسمیہ ہو گا یا فعلیہ ۔

جملہ اسمیہ ہوتو:

    مثبتہ ہوگا یا منفیہ:

    اگرمثبتہ ہوتو اس سے پہلے اِنَّ یا لاَمْ ابتدائیہ لایا جاتا ہے۔ جیسے
وَاللہِ اِنَّ زَیْدًا قَائِمٌ،
اور
وَاللہِ لَزَیْدٌ قَائِمٌ۔
    اگر منفیہ ہو تو اسکے ماقبل مَا مشابہ بلیس ہو گا۔ یالائے نفی جنس یا اِنْ نافیہ جیسے
وَاللہِ مَا زَیْدٌ کَاتِبًا، وَاللہِ اِنْ عَلِیٌّ کَاتِبًا۔
جملہ فعلیہ ہو تو:

    مثبتہ ہوگا یا منفیہ:

    اگرمثبتہ ہوتو شروع میں لَقَد ْیا صرف لام ابتدائیہ آئیگا۔ جیسے
وَاللہِ لَقَدْ فَازَ
Flag Counter