Brailvi Books

نصاب النحو
120 - 268
    ۲۔ غیر معرف با للام۔جیسے
زَیْدٌ حَسَنٌ وَجْھُہ،۔
اسکے معمول کی صورتیں:

اسکے معمول کی تین صورتیں ہیں

    ۱۔ معرف بلام جیسے
زَیْدُ نِ الْکَثِیْرُالْمَالِ۔
    ۲۔ مضاف جیسے حَسَنٌ وَجْھُہ،۔

    ۳۔ نہ مضاف نہ معرف بلام جیسے
اَلْوَلَدُ حَسَنٌ وَجْھًا۔
نیز اعراب کے اعتبار سے بھی اسکے معمول کی تین صورتیں ہیں:

    ۱۔ فاعل ہونے کی وجہ سے مرفوع ہوگا جیسے
زَیْدٌحَسَنٌ وَجْھُہ،۔
    ۲۔ مفعول بہ سے مشابہت کی وجہ سے منصوب ہوگا بشرطیکہ وہ معرفہ ہو جیسے
اَلْمَسْجِدُ الْفَسِیْحُ السَّاحَۃَ
اور اگر معمول نکرہ ہو تومفعول بہ کی مشابہت یا تمیز ہونے کی وجہ سے منصوب ہوگا جیسے
اَلْحَیَاۃُ قَلِیْلٌ مَوْتًا ۔
    ۳۔مضاف الیہ ہونے کی وجہ سے مجرور ہوگا جیسے
زَیْدٌ شَدِیْدُ الْمُطَالَعَۃِ۔
نوٹ: 

    صفت مشبہ کا معمول اس سے مقدم نہیں ہوسکتا۔
صفت مشبہ کے چند قواعد:
    ٭۔۔۔۔۔۔صفت مشبہ اور اسم فاعل میں یہ فرق ہے کہ صفت مشبہ میں معنی مصدری دائمی طورپر
Flag Counter