Brailvi Books

نصاب النحو
116 - 268
ذریعے اسے نکال دیا گیا ہو۔جیسے
جَاءَ الْقَوْمُ اِلاَّ زَیْدًا،
زید قوم کے حکم میں داخل تھا لیکن اِلاَّ حرف استثناء کے ذریعے اس کو نکال دیا گیا۔ 

۲۔مستثنی منقطع کی تعریف:

    مستثنی منقطع اسے کہتے ہیں جو مستثنی منہ کے حکم میں داخل نہ ہو۔ جیسے
جَاءَ الْقَوْمُ اِلاَّ حِمَارًا
، اس مثال میں حِمَارًامستثنی ہے جو کہ مستثنی منہ اَلْقَوْمُ کے حکم میں داخل نہیں۔ 

جس کلام میں استثنا ء ہو اسکی دو قسمیں ہیں:

۱۔ کلام موجب         ۲۔کلام غیر موجب 

۱۔کلام موجب:

    جس میں نفی ،نہی يا استفہام نہ پایا جائے ۔ جیسے
جَاءَ الْقَوْمُ اِلاَّ زَيْدًا۔
۲۔کلام غیرموجب:

    جس میں نفی ،نہی یااستفہام ہو ۔جیسے
مَا جَاءَ الْقَوْمُ اِلاَّ زَيْدًا۔
مستثنی کا اعراب:

مستثنی کے اعراب کی چار صورتیں ہیں

۱۔منصوب ۲۔ منصوب يا ماقبل کے مطابق ۳۔ عامل کے مطابق     ۴۔مجرور 

۱۔منصوب:

    ۱۔جب مستثنی اِلاَّ کے بعد کلام موجب میں واقع ہو،جیسے
جَاءَ نِیَ الْقَوْمُ اِلاَّ زَیْدًا۔
    ۲۔جب مستثنی، مستثنی منہ سے پہلے اور کلامِ غیر موجب میں واقع ہو۔، جیسے مَا
Flag Counter