| نصاب النحو |
استثناء کی تعریف:
استثناء کالغو ی معنی کسی چیز کو الگ کرناہے،جبکہ اصطلاح میں حرف استثناء کے ساتھ کسی کو ماقبل کے حکم سے نکال دینا استثناء کہلاتاہے۔ جیسےجَاءَ نِیَ الْقَوْمُ اِلاَّ زَیْدًا
(ميرے پاس قوم آئی سوائے زيد کے) ا س مثال ميں زید کو حرف استثناء الا کے ذریعے ما قبل کے حکم سے خارج کیاگیا ہے ۔جس کو خارج کیا جائے اس کو مستثنی اور جس سے خارج کیاجائے اس کو مستثنی منہ اور حرف جس کے ذریعے استثناء کیا جائے اس کو حرف استثناء کہتے ہیں۔ جيسے کہ مذکورہ بالا مثال میں اَلْقَوْمُ مستثنی منہ اور زَیْدًا مستثنی اور اِلاَّ حرف استثناء ہے۔
حروف استثناء: حروف استثناء گیارہ ہیں۔
۱۔اِلاَّ ۲۔ غَیْرَ ۳۔ سِوٰی ۴۔ سِوَاءَ ۵۔خَلاَ ۶۔ مَاخَلاَ ۷۔ عَدَا ۸۔مَا عَدَا ۹۔ حَاشَا ۱۰۔ لَیْسَ ۱۱۔لاَ یَکُوْنُ۔
مستثنی کی اقسام
مستثنی کی دو قسمیں ہیں ۔
۱۔ مستثنی متصل ۲۔ مستثنی منقطع
۱۔ مستثنی متصل کی تعریف:
مستثنی متصل اسے کہتے ہیں جو مستثنی منہ کے حکم میں داخل ہو لیکن حرف استثناء کے