Brailvi Books

نصاب النحو
104 - 268
۲۔ظرف زمان محدود کی تعریف:

    وہ اسم جو ایسے زمانے پر دلالت کرے جس کی کوئی حد معین ہو۔جیسے:
صُمْتُ شَھْراً۔
 (میں نے ایک ماہ تک روزے رکھے )

ظرف زمان کے احکام:

    (۱)۔۔۔۔۔۔ظرف زمان اگر مبہم (غیر محدود )ہو تواس پرفِیْ کے حذف کے ساتھ نصب واجب ہے ۔جیسے: صُمْتُ دَھْراً۔

    (۲)۔۔۔۔۔۔ظرف زمان اگرمحدود ہو تو اس پر فِیْ کے حذف کے ساتھ نصب بھی جائز ہے اور فِیْ کے ذکر کے ساتھ جر بھی جائز ہے۔ جیسے:قُمْتُ یَوْمًا،
 (اِنَّا أَنْزَلْنَاہٗ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ)۔
ظرف مکان کی اقسام

     ظرف مکان کی بھی دو قسمیں ہیں:    ۱۔غیر محدود      ۲۔ محدود. 

۱۔ظرف مکان غیر محدود کی تعریف:

    وہ اسم جو ایسی جگہ پر دلالت کر ے جس کی کو ئی حد معین نہ ہو۔جیسے:
جَلَسْتُ أَمَامَ الْأَمِیْرِ
 (میں امیر کے سامنے بیٹھا)

۲۔ظرف مکان محدود کی تعریف:

    وہ اسم جوایسی جگہ پر دلالت کرے جس کی کو ئی حد معین ہو ۔ جیسے:
دَخَلْتُ الْمَدْرَسَۃَ۔
ظرف مکان کے احکام:

    (۱)اگر ظر ف مکان غیر محدود ہو تو فِیْ کے حذف کے ساتھ منصوب ہو گا۔ جیسے:
جَلَسْتُ أَمَامَ الأَمِیْرِ۔
Flag Counter