دَخَلْتُ الْمَدِیْنَۃَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
اسے''ظرف''بھی کہتے ہیں ۔ ِ
ظرف کی اقسام
ظرف کی دوقسمیں ہیں : ۱۔ظرف زمان ۲۔ظرف مکان.
۱۔ظرف زمان کی تعریف:
وہ اسم جو اس زمانے پر دلالت کرے جس میں فعل واقع ہو۔جیسے:ضَرَبْتُ زَیْدًا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
۲۔ظرف مکان کی تعریف:
وہ اسم جو اس مکان پر دلالت کرے جس میں فعل واقع ہو ۔جیسے:دَخَلْتُ الْمَدِیْنَۃَ۔
ظرف زمان کی اقسام
ظرف زمان کی دوقسمیں ہیں: ۱۔ ظرف زمان غیرمحدود ۲۔ ظرف زمان محدود
۱۔ظرف زمان غیرمحدود کی تعریف:
وہ اسم جو ایسے زمانے پر دلالت کرے جس کی کوئی حد معین نہ ہو ۔جیسے:صُمْتُ دَھْراً۔
(میں نے ایک زمانے تک روزے رکھے) اسے ''ظرف مبہم'' بھی کہتے ہیں ۔