Brailvi Books

نصاب النحو
105 - 268
    (۲)اگر ظر ف مکا ن محدود ہو تو فِیْ کے ذکر کے ساتھ مجرور ہوگا(۱)۔ جیسے:
ذَھَبْتُ فِی الْمَدْرَسَۃِ۔
تنبیہ:

    (۱)۔۔۔۔۔۔لفظ لَدَی اورعِنْدَ وغیرہ اگر چہ ظرف مکا ن محدود ہیں مگرپھر بھی ان پر کثرتِ استعمال کی وجہ سے نصب پڑھی جا تی ہے۔

    (۲)۔۔۔۔۔۔ بوقتِ قرینہ مفعو ل فیہ کے عامل کو حذف کر نا جا ئز ہے ۔جیسے کو ئی کہے:
مَتٰی صُمْتَ؟
تو جواب میں کہا جا سکتاہے : یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔ یہا ں یَوْمَ سے پہلے صُمْتُ فعل محذوف ہوگا۔
               مشق
سوال نمبر1: مندرجہ ذیل جملوں میں مفعول فیہ کی پہچان کیجئے نیزیہ بھی بتائیے کہ وہ ظرف کی کونسی قسم ہے؟
    ۱۔صُمْتُ شَھْرًا۔ ۲۔جَلَسْتُ فِی الْمَسْجِدِ۔ ۳۔دَخَلْتُ الدَّارَ۔ ۴۔أَیْنَ زَیْدٌ؟ ۵۔مَتٰی جِئْتَ؟ ۶۔قُمْتُ خَلْفَ الامَامِ۔ ۷۔حَضَرْتُ أَمَامَ الأُسْتَاذِ۔ ۸۔(الانَ جِئْتَ بِالْحَقّ)ِ ۹۔جَلَسْتُ دَھْرًا۔ ۱۰۔حَفِظْتُ الدَّرْسَ صَبَاحًا۔ ۱۱۔اِنْتَظَرْتُ لَدَی الْبَابِ۔
1۔۔۔۔۔۔اگر ظرف مکان محدود ہو اوردخول، سکون، نزول اور ان مصادر کے مشتقات کے بعد واقع ہوتو اس پرفِیْ کے حذف کے ساتھ نصب پڑھنا بھی جائز ہے اور ان کو مفعول ِ بہ بنا نا بھی جائز ہے ۔
Flag Counter